Monday 19 December 2011

مجھ کو یاد کرو گے ناں۔۔۔۔۔؟




تم کتنے اچھے لگتے ہو میرے دکھ سکھ بانٹتے ہو
تم کتنے اپنے لگتے ہو
اپنے دل کی ساری باتیں میں تم سے کہہ دیتی ہوں
دنیا بھر کے سارے شکوے میں تم سے کر لیتی ہوں
لوگوں کی چپ سہہ کر
ان کے حصے کا آ کر بھی تم سے لڑلیتی ہوں
پھر تم اپنی نرم ہنسی سے کہتے ہو کہ اب تو ہنس لو 
تب تم کو معلوم نہیں تم کتنے پیارے لگتے ہو 
دوست تمہارے جیسا کوئی قسمت والوں کو ملتا ہے 
میری بھی قسمت اچھی ہےمیں نے تم کو پایا ہے
میری دعائیں ساتھ رہیں گی دور کہیں جب جاؤ گے تم
یہ تو ہم تم جانتے ہیں کہ ساتھ کوئی دیر تلک کب رہا ہے
دھاگے کے ہیں بندھن سارے دھاگے ٹوٹ بھی جاتے ہیں
شیشے سے بنتے ہیں سپنے‘سپنے ٹوٹ بھی جاتے ہیں
میلے کی گہما گہمی میں ہاتھ توچھوٹ بھی جاتے ہیں
میں بس اتنا چاہتی ہوں کہ ساتھ ہمارا جب بھی چھوٹے
رابطہ ہمارا جب بھی ٹوٹے
چاہے کہیں دور میں جاؤں
یاد ہمیشہ تم کو آؤں
مجھ کو یاد کرو گے ناں۔۔۔۔۔؟


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets