Tuesday 31 January 2012

میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا




چلو وہ عشق نہیں ، چاہنے کی عادت ہے 
کہ کیا کریں ہمیں ایک دوسرے کی عادت ہے

تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع
میں آئینہ ہوں مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے

میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا
میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے

تیرے نصیب میں اے دل ، سدا کی محرومی 
نہ وہ سخی ، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے

وصال میں بھی وہی ہے فراق کا عالم 
کہ اس کو نیند ، مجھے رتجگے کی عادت ہے

یہ خود اذیتی کب تک فراز تُو بھی اُسے
نہ یاد کر کہ جسے بھولنے کی عادت ہے

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets