Tuesday 27 March 2012

کبھی جو کچّے گھڑے کا قصہ تیری وفا کو غرور بخشے




تم اپنی صبحوں کے رنگ لکھنا کہ اپنی راتوں کے خواب لکھنا
بس اتنا کرنا جہاں بھی رہنا، میرے خطوں کے جواب لکھنا

پھر اتنی فرصت کسے ملے گی کہ مل کے بیٹھیں تو حال پوچھیں
مگر خطوں میں ہر ایک وعدے، ہر ایک قسم کا حساب لکھنا

مجھے تو تم نے قریب رہ کر بھی خیر جو جو اذیتیں دیں
تم اب جدائی کے موسموں میں اُٹھانا جو جو عذاب لکھنا

کبھی جو کچّے گھڑے کا قصہ تیری وفا کو غرور بخشے
عبور جب بھی کرنا چاہے ملامتوں کا عذاب لکھنا

تیری پریشانیوں کی خبریں یہ دکھتی آنکھیں نہ پڑھ سکیں گی
بدن میں کانٹے بھی چُبھ رہے ہوں، حرف مگر گلاب لکھنا

ہزار باتیں ہیں، چار راتیں ہیں، اس سے کیا کیا کہو گے خاور
وہ چہرہ پڑھ پڑھ کے یاد کر لو، وہ جا چکے تو کتاب لکھنا

ایوب خاور
 

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets