Wednesday 19 December 2012

ذرا سا دھیان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے













ذرا سا دھیان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے
وفا کا مان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے

کہاں اس عمر میں ہم بھیس بدلیں گے فقیروں کا
ملن آسان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے

جدائی کے دنوں میں لوگ چہرے بھول جاتے ہیں
میری پہچان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے

جدائی تو میں سہہ لوں گا مگر تم پھر سے ملنے کا
کوئی امکان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے

اگر شائع کراؤ اپنا پہلا شعری مجموعہ
تو یہ عنوان رکھ لینا "میری پہلی محبت ہے

ذرا سا دھیان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے
وفا کا مان رکھ لینا میری پہلی محبت ہے

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets