Wednesday 2 January 2013

مجھے ضبطِ غم پہ غرور تھا مرے آنسوؤں نے وفا نہ کی


فقط اک نظر کے سرور سے ترے رند ایسے بہک گئے
کہ لبوں تک آکے بھرے ہوئے کئی جام رات چھلک گئے

مجھے ضبطِ غم پہ غرور تھا مرے آنسوؤں نے وفا نہ کی
مرے راز پرسشِ حال پرمری چشمِ نم سے ٹپک گئے

ترے نقشِ پا سے اگر ملی مجھے راہِ شوق میں روشنی
تو مری جبینِ سجود سے ترے نقشِ پا بھی چمک گئے

یہ کدھر سے موجِ ہوا چلی کہ مزاجِ وقت بدل گیا
یہ ادھر سے کون گزر گیا کہ فضا میں پھول مہک گئے

مجھے چھوڑ دیں 
کہ سنبھال لیں مری لاج آپ کے ہاتھ ہے
مجھے اعترافِ شکست ہے مرے پاؤں راہ میں تھک گئے

یہ سفر کا شوق یہ منزلیں تو فقط نصیب کی بات ہے
جو بھٹک رہے تھے پہنچ گئے، جو پہنچ چکے تھے بھٹک گئے

مری بزمِ حسنِ خیال میںوہی میکدہ ہے بسا ہوا
اِدھر آئی یاد وہ زندگی کہ فضا میں جام کھنک گئے۔۔۔

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets