Friday 15 February 2013

جدائی خواب بنتی ہے


وہ آئے گا، وہ آئے گا
اسے آنے کی خواہش ہے 
مگر مجبوریوں کے جال میں کچھ یوں الجھ بیٹھا
کہ واپس آ نہیں پایا

یہ ممکن ہے وہ ہر پل یاد کرتا ہو
مجھے خوابوں میں تکتا ہو
مگر ملنے میں ہوں دشواریاں شاید

بہت ممکن ہے اک دن ہر رکاوٹ توڑ کر آئے
مجھے آکر وہ اپنائے، مری پلکوں میں چھپ جائے
مرے دل پر لکھے ہر اک گلے کو اپنی چاہت سے مٹا ڈالے
مجھے اپنا بنا ڈالے

جدائی خواب بنتی ہے


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets