اس نے پوچھا، ربط بہم کی کوئی صورت

میں نے کہا، تم فون بھی کرسکتے ہو مجھ کو

لکھنا چاہو تو خط لکھ لو

وقت اگر مل جائے تو، مل لینا آ کر

بولا، چٹھی لکھنا بھی ہے

جوئے شیر کو لانے جیسا

لاکھوں اور بکھیڑے ہر پل، جان سے لپٹے

سوچ رہا ہوں، پنڈی میں ہی آن بسوں میں

یوں ہر روز ملوں گا تم سے

لیکن "نوکری" اک مسئلہ ہے

دیکھا تم نے

جیت گئے آخر جیون کے گورکھ دھندے