Tuesday 12 February 2013

کبھی تم کتابوں میں کُچلی ہوئی کوئی تتلی جو دیکھو


کبھی تم کتابوں میں کُچلی ہوئی کوئی تتلی جو دیکھو
تو یہ جان لینا
مجھے آسمان اور زمیں نے کُچل کر تمھاری کتابوں میں
تتلی کی صورت بقا بخش دی
کبھی پھول ٹوٹا ہوا کوئی پاؤ
تو یہ جان لینا
مجھے میرے اندر نے خود توڑکر تیرے قدموں میں نقشِ وفا کر دیا ہے

کبھی کوئی ساگر اُمنڈتا جو دیکھو
تو یہ جان لینا
یہ میرے آنسو ہیں جو اب سمندر میں طوفاں بنے ہیں
کبھی پھول، تتلی، سمندر، کنارے
گزرتے ہوئے تیز قدموں کو تھامیں
تو یہ جان لینا
یہ میں ہوں جو تھک کر یہاں آ گیا ہوں
ہمارے لئے ایسے دن بھی لکھے تھے
کہ جن میں اَنا نے فنا کے سفر میں
کئی درد جھیلے
کئی روپ دھارے
کبھی پھول، تتلی سمندر کنارے
کبھی رنگ، خوشبو، اُجالا، ستارے


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets