Saturday 23 February 2013

گر جدائی کا پوچھے کوئی سبب تم سے


مجھے بھلانے کا جس وقت فیصلہ کرنا
پھر اپنی آنکھوں سےخوابوں کو بھی رہا کرنا

ایک تم ہو جسے دل کی بات کہتے ہیں
بس بھلاتے وقت تھوڑا احساس کرنا

چنے ہیں ہم نے کچھ اجنبی رستے
جو ہو سکے تو ہمارے لئے دعا کرنا

گر جدائی کا پوچھے کوئی سبب تم سے
تو ہم پہ نت نئے الزام دھر لیا کرنا

ہم ایسے قبیلے میں رہ رہے ہیں"تابی"
جہاں کے لوگوں نے سیکھا ہے صرف وفا کرنا


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets