Thursday 21 February 2013

میں جس سفر میں ہوں


میں جس سفر میں ہوں
اُس سفرمیں تمہیں ہمسفر
بنا سکتا نہیں
مرے قدم ایسے راستوں میں گُم ہیں
کہ میں خود اپنی منزل کا پتا
بتا سکتا نہیں
لیکن مجھے معلوم ہے
مجھے لوٹ کر ہی آنا ہے
تو پھر یہ التجا ہے میری تم سے
جب کبھی میں گرد آلود جسم کے ساتھ


اپنی روح کو
نامُرادیوں اور مایوسیوں کے پتھروں پر
گھسیٹا ہوا
واپس تمہارے پاس آؤں اگر
بس تم اتنا کرنا
میرے جُھلسے ہوئے وجود کو
اپنے آنسوؤں سے تر کردینا
اور ہاتھ پکڑ کر میرا
پھر سے وہیں کھڑا کردینا
جہاں سے میں نے پہلے
سفر شروع کیا تھا
مگر اُس بار یہ ضرور کرنا
میرے ہاتھ میں دیا
اپنی شام کا رکھنا
بس اتنی التجا ہے میری
میری منزل کا پتہ
اس بار
اپنے نام کا رکھنا


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets