Wednesday 27 March 2013

لگا کر اپنے ہاتھوں سے محبت سے جلاتا ہوں


میں سگریٹ کو ہتھیلی پر الٹا کر خالی کرتا ہوں
پھر اس میں ڈال کر یادیں تمھاری خوب ملتا ہوں

ذرا سا غم ملاتا ہوں ہتھیلی کو گھماتا ہوں
بسا کر تجھ کو سانسوں میں میں پھر سگریٹ سلگاتا ہوں

لگا کر اپنے ہاتھوں سے محبت سے جلاتا ہوں
تجھے سلگا کر سگریٹ میں ، میں تیرے کش لگاتا ہوں

دھواں جب میرے ہونٹوں سے نکل کر رقص کرتا ہے
میرے چاروں طرف کمرے میں تیرا عکس بنتا ہے

میں اس سے باتیں کرتا ہوں
وہ مجھ سے باتیں کرتا ہے

!.....یہ لمحہ بات کرنے کا بڑا انمول ہوتا ہے
!.....تیری یادیں تیری باتیں بڑا ماحول ہوتا ہے


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets