Pages

Monday, 19 December 2011

وہ شخص کبھی دشت سے گزرے تو اُسے کہنا




وہ شخص کبھی دشت سے گزرے تو اُسے کہنا
ایک پل میرے گھر میں بھی ٹھہرے اُسے کہنا

کہنا کہ سمندر کے کنارے پہ نہ جائے
کچھ لوگ سمندر سے بھی ہیں گہرے اُسے کہنا

زرخیز زمینیں کبھی بنجر نہیں ہوتیں
دریا ہی بدل لیتے ہیں رستے اُسے کہنا

کچھ لوگ سفر کے لیئے ہوتے نہیں موزوں
کچھ رستے کٹتے نہیں تنہا اُسے کہنا

اِس شہر میں سچ کہہ کے گناہگار نہ ہونا
کہ بستی کے سبھی لوگ ہیں بہرے اُسے کہنا

No comments:

Post a Comment