Pages

Friday, 23 December 2011

جب سُلگتی ہے تیری یاد میں جل کر بارش



راز بن جاتی ہے خود میں ڈھل کر بارش
مجھ سے کیوں ملتی ہے اب روپ بدل کر بارش

پھر تیرے لمس کا احساس ہونے لگتا ہے
جب بھی بہتی ہے میرے اشکوں میں ڈھل کر بارش

دُھواں سا اُٹھتا ہے تب شہر ِ دل کی گلیوں سے
جب سُلگتی ہے تیری یاد میں جل کر بارش

ضبطِ غم ٹوٹنے نہ پائے، تم صدا دیتی رہو
خود ہی آجائے گی دروازے پہ چل کر بارش

میں تو اب پیاس کے سہرا میں پناہ لے ہی چُکا
کیوں مجھے ڈھونڈتی ہے ہاتھوں کو مل کر بارش


No comments:

Post a Comment