چلو بھول جائیں اس کہانی کو
جس کہانی میں کچھ لمحے ہیں
ان لمحوں میں کچھ زمانے ہیں
ان زمانوں میں کچھ فسانے ہیں
وہ فسانے ہیں بے وفائی کے
اپنے پیاروں کی کج ادائی کے
ایسی باتوں کو یاد رکھنا کیا
ایسی یادوں کے ساتھ چلنا کیا
چلو بھول جائیں اس کہانی کو
جس کہانی کے سارے موڑوں پر
کچھ دم توڑتی ہوئی تمنائیں
کچھ حسرتوں کے لاشے ہیں
کچھ سپنے ہیں اجڑے موسم کے
کچھ چرچے بہار رفتاں کے
ایسی باتوں کا ذکر کرنا کیا
رونا رونا اور رات بھر رونا
چلو بھول جائیں اس کہانی کو
وہ کہانی جو نا مکمل ہے
نا مکمل سی اس کہانی میں
ایک لفظ مگر مکمل ہے
وہ لفظ جو میں نے سیکھا تھا
وہ لفظ جو میں نے سوچا تھا
وہ لفظ جو اس نے بولا تھا
وہ لفظ جو دل کی دولت ہے
ہاں مجھ کو تم سے محبت ہے
No comments:
Post a Comment