Pages

Wednesday, 4 January 2012

دیوانہ تو سب اہلِ محبت کا لقب ہے




ہر شام جو وقت پہ گھر جانے لگے ہو
تم کیسے اکیلے سے نظر آنے لگے ہو

دیوانہ تو سب اہلِ محبت کا لقب ہے
پھر کیوں تم اس اعزاز سے گھبرانے لگے ہو

بہتر ہے اسے گھر کے کسی طاق میں رکھ دو
ٹوٹا ہوا دل لے کے کہاں جانے لگے ہو

بانہیں وہ حائل ہیں کسی اور کے گلے میں
تم جن کے لیے چوڑیاں بنوانے لگے ہو

آشوب ِ نظر سے بھی پھڑکتی ہے کبھی آنکھ
تم یہ نہ سمجھنا کہ اُنہیں تم یاد آنے لگے ہو


No comments:

Post a Comment