Pages

Friday, 20 April 2012

میرے ان شب و روز کا عنواں صرف تم ہی تو ہو



سکوت جان کا مطلب بتا دو پھر چلے جانا
یا پھر سرگوشیاں دل کی سنا دو پھر چلے جانا


جو میرا اور تمہارا وقت گزرا ہنسنے رونے میں
اسے پوری طرح سے تم بھلا دو پھر چلے جانا


یہ سارے پیڑ پودے تم بن کیسے راتیں جاگے ہیں
تم آ کے ایک بار ان کو سلا دو پھر چلے جانا


نہ جانے کیوں ہے لیکن دیکھنے کی تم کو عادت ہے
میری یہ بے وجہ عادت چھڑا دو پھر چلے جانا


میرے ان شب و روز کا عنواں صرف تم ہی تو ہو
مجھے تم دوسرا عنواں بتا دو پھر چلے جانا

No comments:

Post a Comment