Pages

Thursday, 31 May 2012

اُداس راتوں میں تیز کافی کی تلخیوں میں




اُداس راتوں میں تیز کافی کی تلخیوں میں
وہ کچھ زیادہ ہی یاد آتا ہے سردیوں میں 


مجھے اجازت نہیں ہے اس کو پکارنے کی
جو گونجتا ہے لہو میں سینے کی دھڑکنوں میں 


وہ بچپنا جو اُداس راہوں میں کھو گیاتھا
میں ڈھونڈتا ہوں اسے تمہاری شرارتوں میں 


اسے دلاسے تو دے رہا ہوں مگر یہ سچ ہے
کہیں کوئی خوف بڑھ رہا ہے تسلیوں میں 


تم اپنی پوروں سے جانے کیا لکھ گئے تھے جاناں
چراغ روشن ہیں اب بھی میری ہتھیلیوں میں 


جو تو نہیں ہے تو یہ مکمل نہ ہوسکیں گی
تری یہی اہمیت ہے میری کہانیوں میں 


مجھے یقیں ہے وہ تھام لے گا بھرم رکھے گا
یہ مان ہے تو دِیے جلائے ہیں آندھیوں میں 


ہر ایک موسم میں روشنی سی بکھیرتے ہیں
تمہارے غم کے چراغ میری اُداسیوں میں


No comments:

Post a Comment