Pages

Sunday, 15 July 2012

آئندہ کبھی اس سے محّبت نہیں کی جائے


آئندہ کبھی اس سے محّبت نہیں کی جائے
کی جائے تو پھر اس کی شکایت نہیں کی جائے
اس معر کہ ء عشق میں اے اہلِ محبت
آساں ہے عداوت پر عداوت نہیں کی جائے
یہ دل کہ اُسی زُور فراموش پہ مائل
اور ذہن بضد اس سے محبت نہیں کی جائے
ہم اہلِ سخن ہیں تو روایت کے مطابق
مصلوب کیاجائے رعایت نہیں کی جائے
یہ لوگ تماشا ہیں تو پھر ان سے جنوں میں
کوئی بھی بیاں دل کی حکایت نہیں کی جائے

No comments:

Post a Comment