Pages

Monday, 10 September 2012

انا کی بات جانے دو



انا کی بات جانے دو

انا تو اس گھڑی ہم نے گنوا دی تھی

تمھیں جس پل کہا اپنا

ہتھیلی پر تمھارا نام لکھا تھا، حنا سے جس گھڑی ہم نے

تمھیں پلکوں پہ حیرت کی جگہ ہم نے سجایا تھا

،ہمیں ہم سے ہی جب تم نے چُرایا تھا

،تمھیں جب دل نے دھڑکن میں بسایا تھا

تمھیں اپنا بنایا تھا

“ہمیں تم سے محبت ہے“

تمھیں سرگوشیوں میں جس گھڑی ہم نے بتایا تھا

انا کی بات جانے دو

انا تو اس گھڑی ہم نے گنوا دی تھی

..اَنا کی بات جانے دو



No comments:

Post a Comment