Pages

Thursday, 20 September 2012

تہمت عجیب مجھ پہ ترے نام کی لگی


تختی مرے مکاں پہ مرے نام کی لگی
پھر ایسی بھیڑ گردشِ ایام کی لگی


اُس کی نگاہِ برق سے بھڑکی جو سینے میں
وہ آگ صبح تک نہ بجھی شام کی لگی


مجھ کو کوئی بلاتا نہیں میرے نام سے
تہمت عجیب مجھ پہ ترے نام کی لگی


اُس شخص سے بچھڑ کے کئی روز تک مجھے
صورت عجیب اپنے در و بام کی لگی


دینا نہ دل کسی کو، کہ جاں سے بھی جاؤ گے
درویش کی یہ بات بڑے کام کی لگی


جو چاہے جب، خرید لے دل ایسا ہو گیا
یہ جنس بھی ہمیں یہاں نیلام کی لگی


ہے ترک کچھ دنوں سے جو کارِ سخنوری
ریحان تم کو لت ہے یہ آرام کی لگی


No comments:

Post a Comment