رات کی زلفیں بر ہم برہمدرد کی لَو ہے مدہم مدہم میرے قصے گلیوں گلیوںتیرا چرچا عالم عالم پتھر پتھر عشق کی راتیںحسن کی باتیں ریشم ریشم یاقوتی ہونٹوں پر چمکیںاُس کی آنکھیں نیلم نیلم چہرہ لال گلاب کا موسمبھیگی پلکیں شبنم شبنم ایک جزا ہے جنت جنتایک خطا ہے آدم آدم ایک لہو کے رنگ میں غلطاںمقل مقتل، پرچم پرچم ایک عذاب ہے بستی بستیایک صدا ہے ماتم ماتم ساری لاشیں ٹکڑے ٹکڑےساری آنکھیں پرنم پرنم ہجر کے لمحے زخمی زخمیاس کی یادیں مرہم مرہم داد طلب اعجازِ عصمتعیسیٰ عیسیٰ، مریم مریم محسن ہم اخبار میں گم ہیںصفحہ صفحہ۔۔۔ کالم کالم
No comments:
Post a Comment