Pages

Thursday, 6 September 2012

اِس محبت سے اب نکال مجھے



سانس لینا ہوا محال مجھے
اِس محبت سے اب نکال مجھے
اب میں تیری ہی ذمہ داری ہوں
کھو نہ جاؤں کہیں سنبھال مجھے
اب بہلتا نہیں میں لفظوں سے
اب نہ دینا کوئی مثال مجھے
سب کے بارے میں سوچتا ہوں مگر
خود کا رہتا نہیں خیال مجھے
جاتے جاتے وہ کس لیے پلٹا
اب ستائے گا یہ سوال مجھے
جو ترے بن گذارنا ٹھہرے
اک صدی سا ہے ایک سال مجھے
صاف کہہ دے جو تیرے دل میں ہے
ان بہانوں سے اب نہ ٹال مجھے
یاد رکھا نہ بھول پایا ہوں
ہے اسی بات کا ملال مجھے

No comments:

Post a Comment