Pages

Thursday, 6 September 2012

کتنی مدّت بعد تمہاری یاد آئی ہے


 کتنی مدّت بعد تمہاری یاد آئی ہے
 یوں لگتا ہے جیسے دل یہ رُک جائے گا
 یوں لگتا ہے جیسے آنکھیں
 اپنے سارے آنسو رو کر
بالکل بنجر ہو جائیں گی
یوں لگتا ہے جیسے پچھلے موسم پھر سے لوٹ آئے ہیں
جاناں یہ دل خوش رہنے کے
طور طریقے بھول چکا ہے
اس پر ایسے یاد کی دستک
یوں لگتا ہے جیسے دل پر
ایک قیامت گذر رہی ہو
کوئی طوفاں آن کھڑا ہو
جیسے ایک اکیلی ناؤ
بیچ بھنور کے آن پھنسی ہو
یوں لگتا ہے جیسے سپنے
ایک حقیقت بن بیٹھے ہوں
اتنی مدّت بعد تمہاری یاد آئی ہے
سوچ رہا ہوں کیا اس کی تعظیم کروں میں
پلکوں پر، اشکوں کے دیپ جلا لیتا ہوں
دل کے اُجڑے آنگن کو مہکا لیتا ہوں
دل کہتا ہے پھر خود کو تقسیم کروں میں
اتنی مدّت بعد تمہاری یاد آئی ہے
یوں لگتا ہے جیسے پچھلے موسم پھر سے لوٹ آئے ہوں


No comments:

Post a Comment