Pages

Thursday, 4 October 2012

وہ پلٹ کے دیکھے تو رنگ سے بِکھر جائیں



موت سے مُکر جائیں
زندگی سے ڈر جائیں

ہجر کے سمندر کو
آؤ پار کر جائیں

راستے یہ کہتے ہیں
اب تو اپنے گھر جائیں

اِک ذرا سی مُہلت ہو
دل کی بات کر جائیں

شہرِ عشق سے آخر
کیسے معتبر جائیں

وہ پلٹ کے دیکھے تو
رنگ سے بِکھر جائیں

No comments:

Post a Comment