Pages

Monday, 15 October 2012

اک تازہ حکایت ہے سن لو تو عنایت ہے











اک شخص کو دیکھا تھا تاروں‌ کی طرح‌ ہم نے 
اک شخص کو چاہا تھا اپنوں‌کی طرح ہم نے
اک شخص کو سمجھا تھا پھولوں کی طرح ہم نے

وہ شخص قیا مت تھا کیا اس کی کریں باتیں 
دن اس کے لئے پیدا اور اس کی ہی تھی راتیں 
کب ملتا کسی سے تھا ۔ ہم سے تھی ملاقاتیں 
رنگ اس کا شہابی تھا ۔ زلفوں میں‌تھی مہکاریں
آنکھیں‌تھی کہ جادو تھا ۔ پلکیں تھی کہ تلواریں
دشمن بھی اگر دیکھے سو جان سے دل ہارے

کچھ تم سے وہ ملتا تھا باتوں میں شہابت تھی
ہاں تم سا ہی لگتا تھا شوخی میں شرارت میں

وہ شخص ہمیں اک دن 
اپنوں کی طرح بھولا
تاروں کی طرح ڈوبا
پھولوں‌کی طرح ٹوٹا
پھر ہاتھ نا آیا وہ ۔ ہم نے بہت ڈھونڈا 

تم کس لئے چونکے ہو 
کب ذکر تمہارا ہے 

کب تم سے تقاضا ہے 
کب تم سے شکایت ہے

اک تازہ حکایت ہے 
سن لو تو عنایت ہے

اک شخص کو دیکھا تھا تاروں‌ کی طرح‌ ہم نے 
اک شخص کو چاہا تھا اپنوں‌کی طرح ہم نے


No comments:

Post a Comment