Pages

Thursday, 21 February 2013

گئے دنوں میں تم موسموں کی کتنی باتیں کرتے تھے


زندگی نام ہے بدلتے رہنے کا
کہ قطرہ قطرہ 
گزرتا ہوا وقت
ہر اک شے کو
مٹا دیتا ہے اور۔ ۔ ۔
لمحوں کی گرد
نگاہوں میں چھپی داستان کو‘
دھندلا دیتی ہے لیکن
یہ کیا کہ۔ ۔ ۔ 
رتیں پلٹ پلٹ کر
آتی ہیں اور۔ ۔ ۔
خوبصورت آسمان کو
دیکھ کر ۔ ۔ ۔
میں سوچا کرتی ہوں کہ
گئے دنوں میں تم 
موسموں کی کتنی باتیں کرتے تھے


No comments:

Post a Comment