اس ایک حادثے نے میری دنیا ہی 
بدل دی‘
یہ خدا کی ذات پر یقین جیسا
سچ تھا
میری زندگی‘ خشک‘ ویران اور 
خاموش۔۔۔
میں نہیں جانتی کہ انسان کا سوچا‘
کبھی پورا بھی ہوتا ہے۔
اور پھر۔۔۔اچانک تم ملے‘
تم وہی تو تھے‘ میری سوچ‘ میرا احساس
میرا تصور اور میرا خواب
اور پھر ۔۔۔مجھ پر تمہارے جذبوں اور
لفظوں کی برسات۔۔
یہ سب کچھ میں نے پہلی بار سمجھا‘
محسوس کیا۔۔
لیکن اب زندگی کی ایک نئی آزمائش سامنے ہے
نہیں جانتی کہ تمہارا یہ ساتھ
دو گھڑیوں کا ہے
یا جیون بھر کا
لیکن پھر سوچتی ہوں‘
میری' تم تک ‘ پہنچ ہو یا نہ ہو
لیکن ‘ تمہارا سراغ ہی‘
!!میری زندگی کا حاصل ہے