Pages

Wednesday, 14 August 2013

بسا ہوا تھا مرے دل میں ، درد جیسا تھا


بسا ہوا تھا مرے دل میں ، درد جیسا تھا
وہ اجنبی تھا مگر گھر کے فرد جیسا تھا

کبھی وہ چشمِ تصوّر میں عکس کی صورت
کبھی خیال کے شیشے پہ گرد جیسا تھا

جدا ہوا نہ لبوں سے وہ ایک پل کے لیے
کبھی دعا تو کبھی آہِ سرد جیسا تھا

سفر نصیب مگر بے جہت مسافر تھا
وہ گرد باد سا ، صحرا نورد جیسا تھا

جنم کا ساتھ نبھایا نہ جا سکا عاجز
وہ شاخِ سبز تو میں برگِ زرد جیسا تھا

No comments:

Post a Comment