Pages

Monday, 9 September 2013

محبت ایک دیمک ہے


محبت ایک دیمک ہے
جو کھا جاتی ہے سب کچھ یوں 
کہ جیسے شب سِیہ کوئی
گناہوں کو نگل جائے
یا جوں دنیا کے اندھے لوگ
دنیا کو ڈبوتے ہیں
دکھوں کا بیج بوتے ہیں
محبت ایک دیمک ہے
کہ جس دل میں اتر جائے 
اسے تو خار دیتی ہے
کسی صحرا میں لے جا کر
پیاسا مار دیتی ہے
خبر اس کی نہیں ہوتی
کہ کب یہ گھیر لے کس کو
اسے نہ زندگی سمجھو
سفر دشوار ہے اس کا
سرابِ زندگی سمجھو
محبت ایک دیمک ہے
مجھے بھی یہ لگی تھی جب
اسے دل میں بسایا تھا
حیاتِ جاوداں سمجھا
اسے اپنا بنایا تھا
کہ اب تو یوں یہ جیتی ہے
مجھے مردہ بنا کر بس
جگر کا خون پیتی ہے
جگر کا خون پیتی ہے

No comments:

Post a Comment