Pages

Thursday, 10 October 2013

وھی ھے درد کا عالم اُسے بُھلا کر بھی


وھی ھے درد کا عالم اُسے بُھلا کر بھی
مِرے قریب ھی نکلا وہ دُور جا کر بھی

پئیے ھیں سات سمندر مگر وھی ھے پیاس
نگاہ بھرتی نہیں ھے کِسی کو پا کر بھی

الگ الگ سہی دُنیا کا اور دوست کا غم
کبھی یوُنہی ذرا دیکھو انہیں مِلا کر بھی

عجیب قحط پڑا اب کے سال اشکوں کا
کہ آنکھ تر نہ ھوُئی خوُن میں نہا کر بھی

ھر ایک شے تِری رحمت کے گیت گاتی ھے
اگر ھے سچ تو کبھی اے مِرے خدا، کر بھی

فنا کا عکس ھے شبنم میں، گُل کا عکس نہیں
نگاہ کر کبھی اس آئنے میں آ کر بھی

زمیں کا سانس رُکا ھے تِرے اشارے پر
کبھی تو دیکھ اِدھر اِک نظر اُٹھا کر بھی

بگوُلے رقص کو اُٹھے ھوا نے تالی دی
سکوُن مل نہ سکا بستیوں سے جا کر بھی

ھر ایک قید کی کوئی اَخیر ھے امجد
نفس کو خاک کے جادُو سے اب رہا کر بھی

No comments:

Post a Comment