Pages

Friday, 23 May 2014

وہ میرے دل میں رہتا ہے



میں اس کا نام لیتا ہوں
تو ہونٹوں پر تبسم کی
دھنک لہرانے لگتی ہے
میں اس کو یاد کرتا ہوں
تو اک مانوس سی خوشبو
مجھے مہکانے لگتی ہے
وہ میرے دل میں رہتا ہے
گل امید کی صورت
زمانے کی شب تاریک میں
خورشید کی صورت

No comments:

Post a Comment