Pages

Thursday, 29 May 2014

میرے تخیل میں کوئی آکر



نہ آنکھیں دیکھ پائی ہیں
نہ کانوں میں
مدھر آواز نے جادو جگایا ہے

مگر
احساس کی ہر پور میں
میرے تخیل میں
کوئی آکر دبے پاؤں
اجالے بانٹ جاتا ہے

یہ کیا کم ہے
کوئی تو ہے
جو میرے ساتھ ہے
اس ساتھ کا احساس
کتنا روح پرور ہے

کوئی تو ہے
جسے میرے تخیل میں
چلے آنے کی عادت ہے

No comments:

Post a Comment