Pages

Wednesday, 11 June 2014

اِک تازہ حکایت ہے

Sad Lovers - OpinionatedMale.com

اِک شخص کو دیکھا تھا
تاروں کی طرح ہم نے
اِک شخص کو چاہا تھا
اپنوں کی طرح ہم نے
وہ شخص قیامت تھا
کیا اُس کی کریں باتیں
کب ملتا کِسی سے تھا
ہم سے تھیں ملاقاتیں
آنکھیں تھیں کہ جادو تھا
پلکیں تھیں کہ تلواریں
دشمن بھی اگر دیکھے
سو جان سے دل ہارے
کچھ تم سے وہ ملتا تھا
ہاں ! تم سا ہی لگتا تھا
وہ شخص ہمیں اِک دن
اپنوں کی طرح بھولا
تاروں کی طرح ڈوبا
پھر ہاتھ نہ آیا وہ
ہم نے تو بہت ڈھونڈا
تم کس لیے چونکے ہو ؟؟
کب ذکر تمھارا ہے ؟
کب تم سے تقاضہ ہے ؟
کب تم سے شکایت ہے ؟
اِک تازہ حکایت ہے 
سُن لو تو عنایت ہے​

No comments:

Post a Comment