Pages

Sunday, 6 September 2015

نغمہءِ عشق


نغمہ جو ختم بھی ہوا

ختم نہ ہو گی نغمگی

پھول جو سوکھ بھی گئے

یاد رہیں گی خوشبوئیں

پھول تو توڑے جاتے ہیں

تا کہ سجائی جا سکے

راحتِ یار کے لیے

پھولوں کی پتیوں سے سیج

تم تو چلے گئے مگر

یاد تمہاری رہ گئی

اور تمہاری یاد کی

خوشبوؤں میں بسی ہوئی

نرم و گداز سیج پر

سویا ہوا ہے میرا دل

No comments:

Post a Comment