Pages

Sunday, 15 July 2012

سَناٹے میں بند دریچہ کھول دیا کرنا



سَناٹے میں بند دریچہ کھول دیا کرنا
رات کو آنکھ میں سوُرج گھول دیا کرنا


زخموں کے مہنگے یاقوُت چُرا لینا
اُن کے بدلے آنسوُ، تول دیا کرنا


جن میں ’’ جھوُٹے سَچ ‘‘ سے دِل بہلاتے ہو
اُن میں سچّا جھوُٹ بھی بول دیا کرنا


جب جب پیار کی اَشرفیاں برسانا ہوں
میرے ہاتھوں میں کشکول دیا کرنا


جس شب میری سالگرہ کا ماتم ہو
زخم کوئی اُس شب اَنمول دیا کرنا


خَط تصویریں پھول کتابیں "محسن" کی
بھوُل کی ریت پہ رول دیا، کرنا


No comments:

Post a Comment