Pages

Sunday, 15 July 2012

رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا



رخصت ہوا تو بات میری مان کر گیا
جو اس کے پاس تھا وہ مجھے دان کر گیا
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ھی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
دلچسپ واقعہ ھے کہ کل اک عزیز دوست
اپنے مفاد پر مجھے قربان کر گیا
کتنی سدھر گئی ھے جدائی میں زندگی
ہاں وہ جفا سے مجھ پہ تو احسان کر گیا
"خالد"میں بات بات پہ کہتا تھا جس کو جان
وہ شخص آخرش مجھے بے جان کر گیا

No comments:

Post a Comment