😊 I love poetry and specially Urdu poetry. I am here to share my favourite poetry with you. I hope you like it and please don't forget to show your love by liking, commenting and following the blog. 😊
Pages
▼
Monday, 10 December 2012
شکستِ خواب کے اب مجھ میں حوصلے بھی نہیں
بجا کہ آنکھوں میں نیندوں کے سلسلے بھی نہیں شکستِ خواب کے اب مجھ میں حوصلے بھی نہیں
نہیں نہیں ! یہ خبر دشمنوں نے دی ہوگی وہ آئے ! آ کے چلے گئے ! ملے بھی نہیں
یہ کون لوگ اندھیروں کی بات کرتے ہیں ابھی تو چاند تری یاد کے ڈھلے بھی نہیں
ابھی سے میرے رفوگر کے ہاتھ تھکنے لگے ابھی تو چاک مرے زخم کے سِلے بھی نہیں
خفا اگرچہ ہمیشہ ہُوئے مگر اب وہ برہمی ہے کہ ہم سے انھیں گِلے بھی نہیں
No comments:
Post a Comment