😊 I love poetry and specially Urdu poetry. I am here to share my favourite poetry with you. I hope you like it and please don't forget to show your love by liking, commenting and following the blog. 😊
Pages
▼
Monday, 10 December 2012
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا تیراخیال بھی دل کو خوشی کےساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
بات وہ آدھی رات کی،رات وہ پورےچاند کی چاند بھی عین چیت کا اس پہ تیرا جمال بھی
سب سےنظر بچا کے وہ مجھ کو ایسےدیکھتے ایک دفعہ تو رک گئی گردش ماہ وسال بھی
دل تو چمک سکےگا کیا پھر بھی تراش کےدیکھ لو شیشہ گراں شہرکے ہاتھ کا یہ کمال بھی
اس کو نہ پاسکے تھے جب دل کا عجب حال تھا اب جو پلٹ کےدیکھئے بات تھی کچھ محال بھی
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھر ہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی
اس کی سخن طرازیاں میرے لیے بھی ڈھال تھیں اس کی ہنسی میں چھپ گیا اپنےغموں کاحال بھی
گاہ قریب شاہ رگ ،گاہ بعید وہم و خواب اس کی رفاقتوں میں رات،ہجر بھی تھا وصال بھی
اس کے ہی بازؤں میں اور اس کو ہی سوچتے رہے جسم کی خواہشوں پہ تھے روح کےاورجال بھی
شام کی ناسمجھ ہوا پوچھ رہی تھی اک پتہ موج ہوائے کوئے یار ‘ کچھ تو میرا خیال بھی
No comments:
Post a Comment