Pages

Wednesday, 20 February 2013

کوئی تو بات ہے تم میں جو اتنے اچھے لگتے ہو


تم خفا کیوں ہو؟
تمہیں مجھ سے گلہ کیا ہے؟
اچانک بے رخی اتنی
بتاؤ تو ہوا کیا ہے؟
مناؤں کس طرح تم کو؟
مجھے اتنا تو بتلا دو
اگر اب ہو سکے تم سے
تو یہ احسان فرما دو
میری منزل محبت ہے
مجھے منزل پہ پہنچا دو
تمہاری آنکھ میں آنسو
مجھے اچھے نہیں لگتے
تمہارے نرم ہونٹوں پہ
گلے اچھے نہیں لگتے
تمہارے مسکرانے سے 
میرا دل مسکراتا ہے
تمہارے روٹھ جانے سے
میرا دل ٹوٹ جاتا ہے
میں اکثر سوچتا ہوں یہ
کہ تم کیوں دل میں بستے ہو؟
کوئی تو بات ہے تم میں
جو اتنے اچھے لگتے ہو


No comments:

Post a Comment