Pages

Tuesday, 3 September 2013

اس سے ملنے کی آرزو تھی بہت


لذّتِ شوق نے سنی کب تھی
ان کہی ایسی ان کہی کب تھی

بس دھواں ہی دھواں تھا پھیلا ہوا
میری آنکھوں میں روشنی کب تھی

کچھ بھی کہنے سے اب میں ڈرتا ہوں
پہلے ایسی بھی بے بسی کب تھی

فصل اگتی بھی کیسے بنجر میں
میرے کھیتوں میں بھی نمی کب تھی

اس سے ملنے کی آرزو تھی بہت
جب وہ آیا تو زندگی کب تھی

سب نگاہوں کا میری دھوکا تھا
کیل تابوت میں لگی کب تھی

درد کیسے میرا سمجھ لیتا
ٹھیس اس کو بھلا لگی کب تھی

رابطے میں اسی کے رہنا ہے
بات اس سے مگر بنی کب تھی

ہم ہی آئے تھے دیر سے عادل
اس کے دینے میں کچھ کمی کب تھی

No comments:

Post a Comment