😊 I love poetry and specially Urdu poetry. I am here to share my favourite poetry with you. I hope you like it and please don't forget to show your love by liking, commenting and following the blog. 😊
Pages
▼
Tuesday, 29 January 2013
تو نے مری وفا کے عوض کچھ درد مثال خیال دیے
تو نے مری وفا کے عوض کچھ درد مثال خیال دیے میں نے وہی خیال ترے اس ہجر کی لے میں ڈھال دیے
وقت کے آتشدان میں تو نے میرے عکس جلا ڈالے میں نے بھی اپنے دیوان سے کتنے شعر نکال دیے
ہجر زدہ سب دیکھ رہے ہیں آئینوں کو حیرت سے کیسے کیسے ان چہروں کو وقت نے خد و خال دیے
دل زدگاں کیوں صحرا صحرا خاک اڑاتے پھرتے ہیں کس نے ان کے پاؤں میں یہ وحشت کے چکر ڈال دیے
ڈھونڈ رہے ہیں ہم ان کا حل اپنے بے حس چہروں میں نئے زمانے نے انسان کو جتنے نئے سوال دیے
اس کے تغافل سے ہو گلہ کیا، جس نے میرے شعروں کو پھول کی خوشبو، چاند کی ٹھنڈک، لفظوں کے سرتال دیے
ڈھلتے ڈھلتے رات ڈھلی تو تاریکی کچھ اور بڑھی جلتے جلتے بجھ گئے خالد کتنے ماہ مثال دیے
No comments:
Post a Comment