😊 I love poetry and specially Urdu poetry. I am here to share my favourite poetry with you. I hope you like it and please don't forget to show your love by liking, commenting and following the blog. 😊
Pages
▼
Tuesday, 29 January 2013
تیرے لیے میں ساری عمر گنوا سکتا ہوں
تیرے لیے میں ساری عمر گنوا سکتا ہوں تو کہہ دے تو یہ دھوکہ بھی کھا سکتا ہوں
تیری چاہت کے جذبوں کی خوشبو لے کر بجھی ہوئی شاموں کو بھی مہکا سکتا ہوں
لمحوں کے پرکیف سکوت پہ حیراں کیوں ہے تیرے لیے میں صدیوں کو ٹھہرا سکتا ہوں
کبھی کبھی تو یوں لگتا ہے، تیری خاطر جنگل کے اس پار اکیلا جا سکتا ہوں
دھول اڑاتی آنکھوں میں جذبوں کو بہا کر دریاؤں کو صحراؤں میں لا سکتا ہوں
خالد اپنے جذبوں کی زرخیزی سے میں کشت سخن میں ہریالی مہکا سکتا ہوں
No comments:
Post a Comment