Wednesday, 20 February 2013

وہی شخص تھا میری آرزو وہی میرا حسن و جمال تھا


کسی اور سے کوئی واسطہ نہ سوال تھا نہ ملال تھا
مجھے اب بھی اس کا خیال ہے مجھے کل بھی اس کا خیال تھا


وہ جس کے چہرے کی روشنی میرا رنگ تھی میرا روپ تھی
وہی شخص تھا میری آرزو وہی میرا حسن و جمال تھا


وہی چاندنی وہی چاند تھا مگر رات درد بھی ماند تھا
تیری یاد تھی میرے روبرو میرا رابطہ بھی بحال تھا


جو زباں۔خلق پہ عام تھی وہ تمہاری میری کہانیاں
مجھے آج تک نہ خبر ہوئی وہ عروج تھا کہ زوال تھا۔۔۔۔۔۔

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets