Tuesday, 19 February 2013

محبت اجنبی ہوگی


سردیوں کے موسم میں
ٹھنڈی سرد ہوائیں
زرد پتوں کو بکھیرتی
گرد اڑاتی چلتی ہیں
تب مجھے
صرف تمھارا ٹھنڈا لہجہ
اور سرد رویہ
یاد آتا ہے
جس نے مجھے بکھیرا ہے
ہوا میں خشک پتوں کی طرح
یہ نہ سوچا تھا کبھی
محبت اجنبی ہوگی
اور
چاہیت رائیگاں ٹھہرے گی۔۔۔۔


No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets