Thursday, 4 October 2012

مُجھ کو رُسوا سرِ محفل تو نہ کروایا کرے



مُجھ کو رُسوا سرِ محفل تو نہ کروایا کرے
کاش آنسو مِری آنکھوں میں ہی رہ جایا کرے

اے ہَوا مَیں نے تو بس اُس کا پتہ پوچھا تھا
اب کہانی تو نہ ہر بات کی بن جایا کرے

بس بہت دیکھ لے خواب سُہانے دن کے
اب و ہ باتوں کی رفاقت سے نہ بہلایا کرے

اِک مصیبت تو نہیں ٹوٹی سو اب اس دِل سے
جس قیامت نے گزرنا ہے گزُرجایا کرے

دل نے اب سوچ لیا ہے کہ یہ ظالم دنیا
جو بھی کرنا ہے کرے مُجھ کو نہ اُلجھایا کرے

جس کے خوابوں کو میں آنکھوں میں سجا کر رکھوں
اس کی خوشبو کبھی مُجھ کو بھی تو مہکا یا کرے

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets