Friday, 14 September 2012

وہ میری ذات میں مثلِ حواس رہتا ہے



وہ مجھ سے دور سہی دل کے پاس رہتا ہے
وہ میری ذات میں مثلِ حواس رہتا ہے

یہیں کہیں میری تقدیر کی گواہی ہے
یہیں کہیں وہ ستارہ شناس رہتا ہے

ہوائے شہرِ تمنا، تجھے خبر بھی ہے
تیری مہک میں کوئی گُل شناس رہتا ہے

میں بیوفائی پہ مائل ہوں ان دنوں لیکن
تیرا خیال کہیں آس پاس رہتا ہے

No comments:

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets