وہ جو ہمراہی کا غرور تھا، وہ سواد راہ میں جل بجھا
تو ہوا کے عشق میں گھل گیا میں زمیں کی چاہ میں جل بجھا
یہ جو شاخ لب پہ ہجوم رنگ صدا کھلا ہے گلی گلی
کہیں کوئی شعلہ بے نوا کسی قتل گاہ میں جل بجھا
جو کتاب عشق کے باب تھے تری دسترس میں بکھر گئے
وہ جو عہد نامہء خواب تھا وہ میری نگاہ میں جل بجھا
ہمیں یاد ہو تو سنائیں بھی ذرا دھیان ہو تو بتائیں بھیکہ وہ دل جو محرم راز تھا کہیں رسم و راہ میں جل بجھا
کہیں بے نیازی کی لاگ میں کہیں احتیاط کی آگ میں
تجھے مری کوئی خبر بھی ہے مرے خیر خواہ میں جل بجھا
مری راکھ سے نئی روشنی کی حکایتوں کو سمیٹ لے
میں چراغ صبح وصال تھا تری خیمہ گاہ میں جل بجھا
وہ جو حرف تازہ مثال تھے انہیں جب سے تو نے بھلا دیا
تری بزم ناز کا بانکپن کسی خانقاہ میں جل بجھا
😊 I love poetry and specially Urdu poetry. I am here to share my favourite poetry with you. I hope you like it and please don't forget to show your love by liking, commenting and following the blog. 😊
Monday, 26 November 2012
وہ جو عہد نامہء خواب تھا وہ میری نگاہ میں جل بجھا
Labels:
غزلیات
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
!-end>!-currency>
No comments:
Post a Comment