😊 I love poetry and specially Urdu poetry. I am here to share my favourite poetry with you. I hope you like it and please don't forget to show your love by liking, commenting and following the blog. 😊
Showing posts with label خالد شريف. Show all posts
Showing posts with label خالد شريف. Show all posts
Monday, 21 September 2015
Tuesday, 10 September 2013
اگرچہ مرگ وفا ایک سانحہ تھا مگر
اگرچہ خوف کے عالم میں خواب ختم ہوا
لگا کہ روح پہ طاری عذاب ختم ہوا
یہ ملنا اور بچھڑنا ہے پانیوں کی طرح
کہ ایک لہر اٹھی نقش آب ختم ہوا
کسی کو پڑھ لیا ایک ہی نشست میں ہم نے
کوئی ضخیم تھا اور باب باب ختم ہوا
اگرچہ مرگ وفا ایک سانحہ تھا مگر
میں خوش ھوا کہ چلو یہ سراب ختم ہوا
مہک کے ساتھ ہی رنگت بھی اڑ گئی"خالد"
بچھڑ کے شاخ سے خود بھی گلاب ختم ہوا
Thursday, 20 December 2012
میرے ھاتھوں کی لکیروں میں
آنکھ کس لفظ پہ بھر آئی ھے
کون سی بات پہ دل ٹوٹا ھے
میرے ھاتھوں کی لکیروں میں کوئی
زندگی بن کے چھپا بیٹھا ھے
مردہ دل ھم بھی نہ تھے پر اب کے
حادثہ ھم پہ عجب گزرا ھے
اب سے پہلے کئی صدیاں پہلے
جیسے خود کو بھی کہیں دیکھا ھے
آسماں جھانک رھا ھے"خالد"
چاند کمرے میں میرے اترا ھے
Thursday, 6 September 2012
کسی کو دیکھوں تو ماتھے پہ ماہ و سال ملیں
کسی کو دیکھوں تو ماتھے پہ ماہ و سال ملیں
کہیں بکھرتی ہُوئی دھول میں سوال ملیں
ذرا سی دیر دسمبر کی دھوپ میں بیٹھیں
یہ فرصتیں ہمیں شاید نہ اگلے سال ملیں
یہ شعر و شاعری سب ہے عطا ان آنکھوں کی
وہ اک نگاہ اُٹھائے تو سو خیال مِلیں
جو اپنے چہرے کو محفوظ دیکھنا چاہے
وہ کیا کرے کہ یہاں آئینوں میں بال ملیں
میں بے ہنر تھا سو حیرت میں گم ہُوا خالد
کہ ہر قدم پہ یہاں لوگ با کمال ملیں
اُسے تو کھو ہی چکے پھر خیال کیا اُس کا
اُسے تو کھو ہی چکے پھر خیال کیا اُس کا
یہ فکر کیسی کہ اب ہو گا حال کیا اُس کا
وہ ایک شخص جسے خود ہی چھوڑ بیٹھے تھے
گُھلائے دیتا ہے دل کو ملال کیا اُس کا
تمھاری آنکھوں میں چھلکیں ندامتیں کیسے
جواب بننے لگا تھا سوال کیا اُس کا
تمھارے اپنے ارادے میں کوئی جھول نہ تھا
کہو کہ ملنا تھا ایسا محال کیا اُس کا
وہ نفرتوں کے بھنور میں بھی مُسکرا کے ملا
اب اس سے بڑھ کے بھلا ہو کمال کیا اُس کا
اب اس طرح بھی نہ یادوں کی کرچیاں چُنیے
نہ تھا فراق سے بہتر وصال کیا اُس کا
یہ سوچ کر نہ ملے پھر اُسے کبھی خالد
کہ جانے ہو گا ندامت سے حال کیا اُس کا
Subscribe to:
Posts (Atom)
!-end>!-currency>
