Showing posts with label منیر نیازی. Show all posts
Showing posts with label منیر نیازی. Show all posts

Wednesday, 25 September 2013

کیوں یہ بندھن ٹوٹا ہے


کہہ بھی دے اب وہ سب باتیں
جو دل میں پوشیدہ ہیں
سارے روپ دکھا دے مجھ کو
جو اب تک نادیدہ ہیں
 
ایک ہی رات کے تارے ہیں
ہم دونوں اس کو جانتے ہیں
دوری اور مجبوری کیا ہے
اس کو بھی پہچانتے ہیں
 
کیوں پھر دونوں مل نہیں سکتے
کیوں یہ بندھن ٹوٹا ہے
یا کوئی کھوٹ ہے تیرے دل میں
یا میرا غم جھوٹا ہے

Wednesday, 8 May 2013

جانے کا اس کے رنج مجھے عمر بھر رہا



دل جل رہا تھا غم سے مگر نغمہ گر رہا
جب تک رہا میں ساتھ میرے یہ ہنر رہا

صبح سفر کی رات تھی، تارے تھے اور ہوا
سایہ سا ایک دیر تک بام پر رہا

میری صدا ہوا میں بہت دور تک گئی
پر میں بلا رہا تھا جسے ، بےخبر رہا

گزری ہے کیا مزے سے خیالوں میں زندگی
دوری کا یہ طلسم بڑا کارگر رہا

خوف آسماں کے ساتھ تھاسر پر جھکا ہوا
کوئی ہے بھی یا نہیں ہے، یہی دل میں ڈر رہا

اس آخری نظر میں بڑا درد تھا منیر
جانے کا اس کے رنج مجھے عمر بھر رہا

Thursday, 14 February 2013

وصال کی خواہش



کہہ بھی دے اب وہ سب باتیں

جو دل میں پوشیدہ ہیں

سارے روپ دھا دے مجھ کو

جو اب تک نادیدہ ہیں


ایک ہی رات کے تارے ہیں

ہم دونوں اس کو جانتے ہیں

دوری اور مجبوری کیا ہے

اس کو بھی پہچانتے ہیں


کیوں پھر دونوں مل نہیں سکتے

کیوں یہ بندھن ٹوٹا ہے

یا کوئی کھوٹ ہے تیرے دل میں

یا میرا غم جھوٹا ہے

Tuesday, 27 November 2012

میں پھر لوٹ کے آؤں گا


جو بھی گھر سے جاتا ہے
یہ کہہ کر ہی جاتا ہے
دیکھو، مجھ کو بھول نہ جانا
میں پھر لوٹ کے آؤں گا
دل کو اچھے لگنے والے
لاکھوں تحفے لاؤں گا
نئے نئے لوگوں کی باتیں
آکر تمہیں سناؤں گا
لیکن 
آنکھیں تھک جاتی ہیں

وہ واپس نہیں آتا ہے
لوگ بہت 
ہیں اور وہ اکیلا

ان میں گم ہوجاتا ہے

Wednesday, 29 August 2012

بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا



بے چین بہت پھرنا گھبرائے ہوئے رہنا
اِک آگ سی جذبوں کی دہکائے ہوئے رہنا

چھلکائے ہوئے چلنا خوشبو لبِ لعلیں کی
اک باغ سا ساتھ اپنے مہکائے ہوئے رہنا

اس حسن کا شیوہ ہے جب عشق نظر آئے
پردے میں چلے جانا، شرمائے ہوئے رہنا

اک شام سی کر رکھنا کاجل کے کرشمے سے
اک چاند سا آنکھوں میں چمکائے ہوئے رہنا

عادت ہی بنا لی ہے تم نے تو منیر اپنی
جس شہر میں بھی رہنا اکتائے ہوئے رہنا
Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets