Showing posts with label عید شاعری. Show all posts
Showing posts with label عید شاعری. Show all posts

Thursday, 13 June 2013

Wednesday, 20 February 2013

تم کو عید مبارک ہو


یاد ہے تم کو سالِ گزشتہ
چاند رات کو چھت پر تم نے
چاند کو غور سے دیکھا اور پھر
پلٹ کے میرا چہرہ دیکھا
اور یوں بولے
"تم ہی میرے چاند ہو جاناں!
اس دھرتی پر آن اترے ہو میری خاطر
تم کو عید مبارک ہو"
اب بتلاؤ دیس پرائے
کتنے چاند زمیں پر اترے؟
کس کس چاند کو تم نے کہا ہے؟
تم کو عید مبارک ہو

Friday, 16 November 2012

آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں

Photo: Khushbo, Libaaaas,Rang wohi Hain pasnd Mjhy...
 Aab Tak teri Pasand Meri Aadaaaton Me Hy..........!
د ل درد سے نڈھال ہے اور چاند رات ہے
آنکھوں میں چبھ گئیں تری یادوں کی کرچیاں
کاندھوں پہ غم کی شال ہے اور چاند رات ہے
دل توڑ کے خموش نظاروں کا کیا ملا؟
شبنم کا یہ سوال ہے اور چاند رات ہے
کیمپس کی نہر پر ہے ترا ہاتھ ہاتھ میں
موسم بھی لازوال ہے اور چاند رات ہے
ہر اک کلی نے اوڑھ لیا ماتمی لباس
ہر پھول پر ملال ہے اور چاند رات ہے
چھلکا سا پڑ رہا ہے وصی وحشتوں کا رنگ
ہر چیز پہ زوال ہے اور چاند رات ہے

گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا



گئے برس کی عید کا دن کیا اچھا تھا
چاند کو دیکھ کے اُس کا چہرہ دیکھا تھا
فضا میں کیٹس کے لہجے کی نرماہٹ تھی
موسم اپنے رنگ میں فیض کا مصرعہ تھا
دُعا کے بے آواز، الوہی لمحوں میں
وہ لمحہ بھی کتنا دلکش تھا
ہاتھ اُٹھا کر جب آنکھوں ہی آنکھوں میں
اُس نے مُجھ کو اپنے رب سے مانگا تھا
پھر میرے چہرے کو ہاتھوں میں لے کر
کتنے پیار سے میرا ما تھا چُوما تھا
ہَوا! کچھ آج کی شب کا بھی احوال سُنا
کیا وہ اپنی چھت پر آج اکیلا تھا؟
یا کوئی میرے جیسی ساتھ تھی،اور اُس نے
چاند کو دیکھ کر اُس کا چہرہ دیکھا تھا


Friday, 7 September 2012

میری پلکوں پہ ستارے تھے

پھر عید آئ ہے


اگر اجاژت ہو


نہیں آئے اب کی بار بھی تم


خوشنصیب

مسرت جو تیری دید سے وابستہ ہے

عید مبارک

بن دیکھے اسے یا رب یہ عید نہ گژرے

عید کے چاند نے بھی انداز تمہارے سیکھے

Eid Mubarak

پردیس تنہائ اور یادیں

خو شیوں کی شام

تمہیں کوئی یاد کرتا ہے

Romantic Eid Poetry

عید کا چاند

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...
Blogger Wordpress Gadgets